190 ملین پائونڈ ریفرنس کا فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائیگا: احتساب عدالت

 اسلام آباد(آئی این پی ) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ  بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائیگا۔ احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا نے وکلا کو آگاہ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اوربشری بی بی کیخلاف 190 ملین پانڈریفرنس کا فیصلہ اب 6 جنوری کو سنایا جائیگا۔   قبل ازیں  جج ناصر جاوید نے وکلا کو آگاہ کیا کہ کیس کا فیصلہ لکھ رہے ہیں  ۔فیصلے کی نئی تاریخ دیں گے۔