عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست؛ جواب جمع نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کو شوکاز نوٹس

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست؛ جواب جمع نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کو شوکاز نوٹس

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی طبی معائنہ کرانے کی درخواست پر جواب جمع نہ کرانے پر اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

 عدالت نے حکم دیا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کل عدالت میں پیش ہوں اور نہ صرف اپنا جواب دیں بلکہ شوکاز نوٹس کا تحریری جواب بھی جمع کرائیں۔واضح رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست میں ذاتی معالجین ڈاکٹر یوسف، ڈاکٹر خرم اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی کے ذریعے ان کا طبی معائنہ کرانے کی استدعا کی گئی تھی۔ عدالت نے پہلے ہی جیل حکام سے جواب طلب کیا تھا، لیکن آج سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل پیش نہ ہوئے اور نہ ہی جواب جمع کرایا گیا۔وکلا کے مطابق ذاتی معالجین کی مدد سے معائنہ اس لیے ضروری ہے تاکہ ان کی صحت کی درست صورتحال عدالت کے سامنے پیش کی جا سکے، اور جیل انتظامیہ کی تاخیر سے درخواست گزاروں کے بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔