راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان سے جیل میں ملاقات کے دن کسی بھی پارٹی رہنما کو اجازت نہیں ملی، بانی سے ملاقات کے لئے دو رہنما جیل نہیں آئے، ملاقات کے لیے آنے والے چاروں رہنما واپس روانہ ہوگئے۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے سینیٹر روبینہ ناز، ایم پی اے ذوالفقار بھٹی، وقار سندھو اور امجد علی شاہ اڈیالہ روڈ آئے تھے جن کو داہگل ناکے سے آگے جیل کی جانب جانے کی اجازت نہیں ملی، پارٹی کی ملاقات فہرست میں شامل میاں غوث اور ظاہر شاہ ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل نہیں پہنچے۔روبینہ ناز کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود بانی کو غیر قانونی حراست میں 900 دن ہوچکے ہیں، ابھی تک ہمیں بانی سے ملنے نہیں دیا جارہا، ہمارا بیانیہ کبھی اسٹیبلشمینٹ کے خلاف نہیں ہے،ایم پی اے ذوالفقار بھٹی کا کہنا تھا کہ دوسری سیاسی جماعتوں کا بیانیہ ہے کہ پی ٹی آئی اداروں کے خلاف بیان بناتی ہے، ہمارے لیڈر نے بار بار کہا ہے سارے ادرے ہمارے ہیں، ہم سب پاکستانی ہیں، فوج ہماری ہے پاکستان ہمارا ہے۔