بھارتی ریاست پنجاب کے شہر جالندھر میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما لکی اوبرائے کو دن دیہاڑے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گوردوارے کے باہر لکی اوبرائے پر متعدد فائر کیے، جن میں کم از کم پانچ گولیاں ان کے جسم کو لگیں۔ پولیس کے مطابق حملے کے وقت وہ اپنی گاڑی میں موجود تھے۔واقعہ جالندھر کے مصروف علاقے ماڈل ٹاؤن میں واقع گوردوارہ صاحب کے باہر پیش آیا۔ فائرنگ کے بعد لکی اوبرائے کو فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔پولیس نے واقعے کے فوراً بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر بھاری نفری تعینات کی اور حملہ آوروں کی شناخت و قتل کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔