بھارت میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک باپ نے اپنی بیٹی کو اس کی شادی سے 4 دن پہلے گولی مار کر قتل کر دیا۔
یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے ایک علاقے میں ہوا جہاں 20 سالہ لڑکی گھر والوں کی پسند کی بجائے اپنی پسند سے شادی کرنا چاہتی تھی۔پولیس کے مطابق لڑکی کے والد نے اس کی زندگی کا خاتمہ کیا جب وہ پولیس اور پنچایت کے سامنے موجود تھی۔ اس سے کچھ دیر قبل لڑکی نے ایک ویڈیو ریکارڈ کی تھی جس میں اس نے اپنی شادی کو زبردستی کرنے کی کوششوں پر احتجاج کیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ وہ روزانہ گھر والوں کی طرف سے تشدد کا شکار ہو رہی تھی۔ویڈیو کے بعد پولیس اور پنچایت کے افراد معاملہ حل کرنے کے لیے لڑکی کے گھر پہنچے تھے، تاہم لڑکی کی زندگی کا خاتمہ ہو چکا تھا۔ اس کی شادی 18 جنوری کو طے تھی۔ پولیس نے ملزم والد کو گرفتار کر لیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔