22 سالہ انفلوئنسر کو ڈیلیوری بوائے بن کر آئے حملہ آور نے گولی مار کر ہلاک کر دیا

22 سالہ انفلوئنسر کو ڈیلیوری بوائے بن کر آئے حملہ آور نے گولی مار کر ہلاک کر دیا

کولمبیا میں سوشل میڈیا انفلوئنسر ماریہ جوز ایسٹوپینن کو گھر کے باہر گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 22 سالہ طالبہ اور معروف سوشل میڈیا شخصیت ماریہ جوز ایسٹوپینن کو کولمبیا کے شہر کوکوٹا میں اس کے گھر کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص نے ڈیلیوری مین کا لباس پہن کر ماریہ کے لیے جعلی تحفہ لے کر ان کے گھر پہنچا۔ جیسے ہی ماریہ تحفہ وصول کرنے کے لیے قریب آئی، حملہ آور نے اسے گولی مار دی اور موقع سے فرار ہوگیا۔مقامی میڈیا کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور ماریہ جوز کو قریب سے گولی مار کر بھاگ رہا ہے۔

حملے کے فوری بعد ماریہ کو ہسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ شدید زخمی ہونے کی وجہ سے دم توڑ گئی۔حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حملہ آور کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔ مقتولہ ماریہ جوز اپنی نوجوانی میں سوشل میڈیا پر مقبول شخصیت تھیں اور ان کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں تھی۔ پولیس اس قتل کو تشویشناک قرار دے رہی ہے اور اس کے محرکات معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔