دنیا بھر میں فیس بک ویب براؤزر صارفین کے لیے ڈاؤن، ونڈوز صارفین کو زیادہ مشکلات

دنیا بھر میں فیس بک ویب براؤزر صارفین کے لیے ڈاؤن، ونڈوز صارفین کو زیادہ مشکلات

دنیا بھر کے صارفین نے فیس بک کے کمپیوٹر براؤزرز (جیسے کروم، ایج وغیرہ) پر سائٹ نہ کھلنے یا ایرر آنے کی شکایات کی ہیں۔

 خاص طور پر ونڈوز کمپیوٹر استعمال کرنے والے صارفین کو اس مسئلے کا زیادہ سامنا ہے، جس کی وجہ سے فیس بک تک رسائی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔صارفین نے بتایا کہ براؤزر میں Facebook.com کھولنے کی کوشش پر “Something went wrong” یا صفحہ نہ کھلنے کے پیغامات آ رہے ہیں، جبکہ موبائل ایپ اور ایپل میک کمپیوٹرز پر سروس عام طور پر بلا رکاوٹ کام کر رہی ہے۔ متعدد ممالک کے صارفین نے فیس بک اور انسٹاگرام دونوں کے لیے اسی مسئلے کی رپورٹ کی، جو ظاہر کرتا ہے کہ یہ مقامی نہیں بلکہ عالمی سطح پر ٹیکنیکل خرابی ہو سکتی ہے۔

Downdetector پر رپورٹ کے مطابق فیس بک سے متعلق ایشوز میں اچانک اضافہ ہوا، جو ایک بڑے صارف گروپ کے براؤزر استعمال کرنے پر سروس تک رسائی نہ ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ ممکنہ طور پر مخصوص ونڈوز براؤزر کی کمپٹیبیلٹی یا سرور کنکشن سے جڑا ہو سکتا ہے، تاہم میٹا یا فیس بک نے ابھی تک باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔

فی الحال صارفین کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ موبائل ایپ استعمال کریں یا براؤزر کی cache اور cookies کلین کر کے دوبارہ کوشش کریں، جب تک میٹا کی جانب سے مستقل حل سامنے نہیں آ جاتا۔