کراچی: اورنج لائن اور گرین لائن بس سروس کو یکجا کرنے کا منصوبہ شروع

کراچی: اورنج لائن اور گرین لائن بس سروس کو یکجا کرنے کا منصوبہ شروع

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں اورنج لائن اور گرین لائن بس سروس کو یکجا کرنے والے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔

شرجیل میمن نے اورنگی ٹاؤن میں اورنج لائن ڈپو کا جائزہ لیا اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اب مسافروں کو ڈبل کرایہ دینے کی ضرورت نہیں ہوگی، کیونکہ ایک ہی کارڈ پر اورنج لائن اور گرین لائن بسوں سے سفر ممکن ہوگا۔ یہ پاکستان کی پہلی بی آر ٹی سروس ہے جو ایک ہی کارڈ سسٹم پر چلتی ہے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اس منصوبے کے تحت روزانہ ایک لاکھ مسافر فائدہ اٹھا سکیں گے اور کل سے ڈبل ڈیکر بسوں کی سروس بھی شروع کی جا رہی ہے، جو کراچی کے عوام کے لیے نئے سال کا تحفہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریڈ لائن بس سروس میں پیش آنے والے مسائل کا حل وزیراعلیٰ کی ہدایت پر نکالا گیا ہے اور وہاں کام شروع ہو گیا ہے۔