لاہور میں احتجاج کے سبب میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین بند

لاہور میں احتجاج کے سبب میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین بند

ویب ڈیسک: لاہور میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر، اورنج لائن ٹرین کے بعد اب میٹرو بس سروس بھی عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق، لاہور کے مختلف مقامات پر راستوں کی بندش کے سبب میٹرو بس کی سروس معطل کی گئی ہے۔یاد رہے کہ لاہور میں اورنج لائن ٹرین سروس آج دوسرے روز بھی بند ہے، اور میٹرو بس سروس آج مکمل طور پر بند رہے گی۔ اس کے اسٹیشنز اور سٹاپس بھی بند رہیں گے۔ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ راستوں کی بندش کے باعث سروس کو عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔