عالمی برادری سے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت میں مؤثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا
مظفرآباد(آن لائن)یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر کے طلبہ و طالبات نے جوش و جذبہ سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا اوریومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر کے طلباء نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے مکمل یکجہتی کا پیغام دیا۔آزاد کشمیر کے نوجوان طلباء نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی جدوجہد آزادی کو مشترکہ ذمہ داری قرار دیا۔طلباء نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی