گورداسپور ناحق بھارت کے حصے میں آنے سے بھارت کو کشمیر تک زمینی راستہ مل گیا
مظفر آباد (آئی این پی ) ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی 23 اگست کو یومِ نیلہ بٹ تحریکِ آزادی کشمیر کے ایک اہم سنگِ میل کے طور پر منایا گیا اورکشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد اور قربانیوں کو فراموش نہ کرنے کے عزم کی تجدیدکی گئی ۔17 اگست 1947 کو ریڈکلف ایوارڈ کے تحت گورداسپور ناحق بھارت کے حصے میں آنے سے بھارت کو کشمیر تک زمینی راستہ مل گیا، 23 اگست 1947 کو نیلہ بٹ میں کشمیری مسلمانوں، سیاسی کارکنان اور سابق فوجیوں کے اہم عوامی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔محض 23 برس کی عمر میں سردار محمد عبدالقیوم خان نے نیلہ بٹ سے ڈوگرہ ظلم و جبر کیخلاف مزاحمت کا علم بلند کیا، فرزندِ مجاہدِ اول، سردار عتیق احمد خان کے مطابق نیلہ بٹ سے تحریکِ آزادی کشمیر کیلئے جدوجہد کا آغاز ہوا اور ریاست کا پاکستان سے الحاق کا مطالبہ کیا گیا