اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 13 جولائی 1931 کے شہدائے کشمیر کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں سرینگر میں شہید ہونے والے 22 کشمیریوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے،انہوں کہا شہدائے کشمیر کی قربانیاں امن، انصاف اور حقوق کے حصول کی صورت میں رنگ لائیں گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 13 جولائی 1931 کے شہدا کے لہو نے کشمیری عوام کی جمہوری، سیاسی اور انسانی حقوق کے لیے طویل جدوجہد کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے کشمیر کی قربانیاں دنیا کو یہ پیغام دیتی ہیں کہ عزت، انصاف اور اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کی خواہش کو طاقت کے زور پر دبایا نہیں جا سکتا