پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا،چیئرمین کشمیرکمیٹی
تنازع کشمیر کی حل طلب حیثیت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی رو سے مسلمہ ہے،، سفیر رضوان سعید شیخ
واشنگٹن(آئی این پی )چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون نے کہا ہے کہ پاکستانی اور کشمیری یک جان اور دو قالب ہیں پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا،مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی ضمانت ہے۔ان خیالات کااظہار انہوںنے سفارتخانہ پاکستان واشنگٹن ڈی سی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ رانا محمد قاسم نون نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا مقف واضح الفاظ میں عالمی برادری کے سامنے پیش کیا جو قابل تحسین ہے۔ جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس کے دوران او آئی سی رابطہ گروپ میں شامل رکن ممالک نے بھی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مقف کی بھرپور تائید کی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے جس کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کے ذریعے ہی ممکن ہے۔جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و سلامتی کا حصول مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے ہی ممکن ہے جو کشمیریوں کے حق خودارادیت کے عین مطابق ہو۔رانا قاسم نون کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں پاکستان کی شاندار کامیابی نے دنیا کے سامنے مسئلہ کشمیر کی اہمیت مزید اجاگر کی جس نے جنوبی ایشیا کو ایٹمی جنگ کے دھانے پر لا کھڑا کیا