ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی کھلی کچہری

 افسران آنے والے شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)وزیر اعلٰی پنجاب ویڑن کے مطابق کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقادکیا کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے اپنے مسائل سے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو آگاہ کیاڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے*ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی تفتیشی افسران کو میرٹ پر مقدمات کی یکسوئی کی سخت ہدایات دیں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان رابطے کی فضا کو برقرار رکھنا ہے شہریوں کو فوری اور بروقت انصاف کی فراہمی سے ہی امن وامان کا قیام ممکن ہے مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے عوام الناس کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح  ہے افسران آنے والے شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں عوام الناس کے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں