پاکستان بزنس فورم (پی بی ایف) نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو ایک خط لکھا ہے جس میں رمضان سے قبل ضروری اشیاء کی ذخیرہ اندوزی کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
فورم نے کہا ہے کہ حکومت سبسڈی دینے کے بجائے سرکاری نرخوں کو یقینی بنائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا نہ ہو۔پی بی ایف کے صدر خواجہ محبوب الرحمٰن نے بتایا کہ مارکیٹ میں ذخیرہ مافیا سرگرم ہو چکا ہے اور مارچ کے ایڈوانس سودے ہو رہے ہیں، جس سے قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چیف سیکریٹریز کو سخت میکنزم بنانے کی ہدایت دی جائے تاکہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔فورم کا کہنا ہے کہ اگر اس مسئلے پر فوری طور پر قابو نہیں پایا گیا تو رمضان کے دوران عوام کے لئے ضروری اشیاء کی قیمتیں بے قابو ہو سکتی ہیں، جس سے معاشی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی۔