ویب ڈیسک: پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت اقدامات کے بعد گندم کی فی من قیمت میں 800 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سلمیٰ بٹ نے کہا کہ سیلاب کی آڑ میں مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جا رہا ہے اور پنجاب میں گندم کی کوئی کمی نہیں ہے۔ صوبے میں ڈھائی لاکھ ٹن ڈکلیئرڈ اسٹاک موجود ہے جو آئندہ فصل آنے تک کافی ہے۔سلمیٰ بٹ نے کہا کہ سیلاب کا گندم کی قیمتوں میں اضافے سے کوئی تعلق نہیں، بلکہ ذخیرہ اندوزی کے سبب قیمتیں بڑھائی گئی تھیں۔ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں 2.5 لاکھ ٹن گندم مارکیٹ میں برآمد کی جا چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کے نوٹس اور کارروائیوں کے بعد گندم کی فی من قیمت میں 800 روپے کمی آئی ہے اور کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی تاکہ قیمتیں مستحکم رہیں۔