پیپلز پارٹی کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے:بلاول بھٹو

 عالمی برادری  بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے 
اسلام آباد (آئی این پی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے  پیپلز پارٹی کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے ، پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے اور بھارت کی جانب سے اپنے آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کشمیری عوام کے ساتھ ایک سنگین ناانصافی ہے۔یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور جب تک وہ اپنا حقِ خود ارادیت حاصل نہیں کر لیتے، یہ حمایت جاری رہے گی۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 70 سال سے زائد عرصے سے بھارتی افواج کشمیری عوام پر مظالم ڈھا رہی ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے اور کشمیری عوام پر ظلم روکا جائے