یہ وقت متحد ہو کر عوام کی مشکلات کم کرنے کا ہے کام نہیں کرنا‘ لڑنا ہے تو پیپلز پارٹی لڑنا بھی جانتی ہے بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی ڈیلیور کر سکتی ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے پہلی کے ٹی پورٹ بنائیں گے، ہم کاروباری طبقے کے ساتھ مل کر کنسورشیم بنائیں گے
کاروباری طبقے سے  مل کر بڑے بڑے منصوبے مکمل کرکے دکھائیں گے‘سیاسی مخالفین کودعوت دیتا  کراچی آئیں‘سب مل کر کام کرینگے:شاہراہ بھٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب
کراچی(بیورو رپورٹ‘مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا شہر قائد میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے پہلی پورٹ بنائیں گے‘شہرِ قائد میں  بلاول بھٹوکا شاہراہ بھٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا  سیاسی مخالفین کودعوت دیتا ہوں این آئی سی وی ڈی کا دورہ کریں، پورے پاکستان سے لوگ کراچی آنا چاہتے ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی میں عالمی معیار کے مطابق مفت علاج کیا جا رہا ہے، ملک بھر اور صوبہ بھر میں منصوبوں کا افتتاح کرتا آیا ہوں، کراچی میں پیدا ہوا یہاں کے منصوبوں کا افتتاح کرنے میں دِلی خوشی ہوتی ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ 2008 سے آج تک جتنے منصوبے بنے ہیں وہ کراچی کی تاریخ میں نہیں بنے، 1947 سے لے کر 2008 تک گنتی کریں جو ترقیاتی کام ہوئے وہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہوئے ہیں۔بلاول بھٹو کا کہنا عوام کو پاکستان سٹیل کا تحفہ دیا، شارع فیصل، لیاری ایکسپریس وے پیپلز پارٹی نے دیے، دِل کھول کر دعوت دیتے ہیں کہ آئیں کام کرکے ملک کی معیشت میں اپنا کردار ادا کریں‘انہوںنے کہا  پاکستان کے عوام اس وقت مشکل میں ہیں معاشی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، اسرائیل و امریکہ کی جنگ سے ایران کے ساتھ اس کا معاشی بوجھ آپ اٹھا رہے ہو، اس جنگ کا بوجھ دنیا بھر کے غریب اٹھا رہے ہیں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اس وقت جو بھی محنت کر رہا ہے اگر امن ہوگا تو معاشی مشکلات میں کمی ہوگی، اگر جنگ ختم نہیں ہوگی تو خوف ہے کہ معاشی مشکلات بہت سنگین ہوں گے۔اْنہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اِس جنگ کو ختم کرنے کے لئے محنت کر رہے ہیں ، ہم امن پسند لوگ ہیں، پیپلز پارٹی جنگ کے خلاف رہی ہے، معاشی مشکلات کو کم کرنے کے لئے سب دْعا گو ہیں کہ جنگ بندی کی کوششیں کامیاب ہوں تاکہ معاشی مشکلات کم ہو۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ محدود وسائل میں عوام کی معاشی مشکلات کم کرنیکی کوشش کر رہے ہیں، کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو ریلیف دے رہے ہیں‘ ایسے منصوبے لانا ہوں گے جس سیعوام کو روزگارکے مواقع ملیں، کاروباری طبقے کو آسانیاں پیدا کی جائیں، کراچی میں سندھ فنانشل سینٹربنانا پڑے گا، سندھ فنانشل سینٹر کے ذریعے دنیا کا مقابلہ کرسکتیہیں، پاکستان کا سب سے زیادہ ترقی کرنے والا شہر کراچی ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ثابت کر دیا ہے  پیپلزپارٹی ڈیلیور کر سکتی ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے پہلی کے ٹی پورٹ بنائیں گے، ہم کاروباری طبقے کے ساتھ مل کر کنسورشیم بنائیں گے، کاروباری طبقے کے ساتھ ملکر بڑے بڑے منصوبوں کو مکمل کرکے دکھائیں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر مل کر کام نہیں کرنا لڑنا ہے تو پیپلز پارٹی لڑنا بھی جانتی ہے، خطے کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے، معاشی مشکلات کیدوران عدم استحکام کا وقت نہیں ہے، یہ وقت متحد ہو کر عوام کی مشکلات کم کرنے کا ہے۔