اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے پیپلز پارٹی فلسطینی عوام کے کاز اور ان کے خودمختاری کے حق کی حمایت کرتی رہے گی۔ بلاول بھٹو نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی نے ہمیشہ فلسطینی عوام کی آزادی اور خودمختاری کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دیا ہے، شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے عالمی سطح پر فلسطینی حقوق کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائی۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری مظالم بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے