آصف زرداری کی چینی صدر سے ملاقات‘قومی ہیروز کی یادگار پر پھول رکھے

صدر مملکت کا   گریٹ ہال آ ف چائنہ  پہنچنے  پر استقبال، اقتصادی شعبوں میں تعاون کے فروغ کی یادداشتوں پر  دستخط 
  آصف زرداری کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ، چینی ہم منصب سے ملاقات  میں چینیوں کی سکیورٹی اور سی پیک منصوبوں پر گفتگو
 اسلام آباد (آئی این پی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے۔بیجنگ کے گریٹ ہال آف چائنہ پہنچنے پر چینی صدر نے استقبال کیا ،  صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں مسلح افراد کے چاق و چوبند دستنے نے  گارڈ آف آنر دیا گیا،اس موقع پر پاکستان اور چین کے قومی ترانے بھی بجائے گئے جبکہ دونوں ممالک کے صدور نے اپنے وفود کا تعارف کروایا۔، اس ملاقات میں چینیوں کی پاکستان میں سکیورٹی اور سی پیک منصوبوں پر بات ہوئی ہے۔ملاقات کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ،وفاقی  وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفد کے اراکین بھی موجود تھے۔بعد ازاں، چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کگے  گئے، جس میں صدر مملکت آصف زرداری اور چینی ہم منصب شی جن پنگ بھی موجود رہے۔پاکستان اور چین کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون  اور تجارت، اقتصادی شعبوں میں تعاون کے فروغ کی یادداشتوں پر  دستخط  کئے  گئے۔معاہدوں کے  مطابق پاکستان اور چین صحت، میڈیا، توانائی، سماجی، اقتصادی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھائے گا۔