لندن(آئی این پی )برطانیہ میں ایک شخص نے نیوی کے جعلی ایڈمرل کا روپ دھار کر جنگ عظیم میں خدمات انجام دینے والے فوجیوں کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور یادگار پر پھول بھی چڑھائے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ شخص شمالی ویلز کے شہر لینڈڈنو میں ایک تقریب میں جنگی یادگار پر سلامی دیتے ہوئے نظر آیا، اس نے ریئر ایڈمرل کی وردی پہن رکھی تھی جس پر 12 تمغے لگے ہوئے تھے۔اطلاعات کے مطابق اس شخص کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہو سکی تاہم وہ ماضی میں بھی مختلف یادگاری تقریبات میں شرکت کرتا رہا ہے۔