نیٹ میٹرنگ کی نئی اصلاحات چند ہفتوں میں نافذ ہوگی: اویس لغاری

نیٹ میٹرنگ کی نئی اصلاحات چند ہفتوں میں نافذ ہوگی: اویس لغاری

وفاقی وزیر پاور سردار اویس لغاری نے لمز یونیورسٹی کے ایشیا انرجی سمٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کے پاور سیکٹر کو مکمل طور پر ڈیجیٹل، شفاف اور صارف دوست بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان 2035 تک 90 فیصد بجلی کلین اینڈ گرین انرجی سے حاصل کرے گا اور ملک کا شمسی انقلاب دنیا کے لیے مثال بن چکا ہے، جہاں عوام نے 50 گیگا واٹ سولر پینلز خود نصب کیے۔ اس وقت پاکستان کی 52 فیصد بجلی صاف توانائی سے پیدا ہو رہی ہے، جو تاریخی سنگِ میل ہے۔اویس لغاری نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں ڈسکوز کی نجکاری اور سرکلر ڈیٹ میں کمی ہماری ترجیحات ہیں۔ بلوچستان میں ٹیوب ویلز سولرائز کر کے پانی اور توانائی کے بحران کا حل نکالا جا رہا ہے۔ صارفین کو اپنا میٹر اور ریڈنگ ایپ کے ذریعے مکمل اختیار دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی میں بہت کم حصہ ڈالتا ہے مگر خطرات میں ٹاپ 10 میں شامل ہے، اور نیٹ میٹرنگ اصلاحات آئندہ چند ہفتوں میں متعارف کرائی جائیں گی۔ CTBCM پالیسی کی منظوری بھی دی جا چکی ہے اور آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں فعال کی جائے گی۔انہوں نے ایشیا میں توانائی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مارکیٹ، قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری اور عالمی توانائی سفارتکاری میں خطے کے قائدانہ کردار پر بھی زور دیا۔