اپریل میں پاکستان سب سے سستی بجلی دینے والا ملک بنے گا:اویس لغاری

اپریل میں پاکستان سب سے سستی بجلی دینے والا ملک بنے گا:اویس لغاری

وزیرِ توانائی سردار اویس لغاری نے کہا کہ اپریل تک پاکستان اس خطے میں سب سے سستی بجلی دینے والا ملک بن جائے گا۔

 قومی اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر نے بتایا کہ گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 4 روپے فی یونٹ پہلے ہی کم کی جا چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آزادانہ مارکیٹ کے بعد حکومت بجلی کی خرید و فروخت نہیں کرے گی اور این ٹی ڈی سی کی تشکیل نو کر دی گئی ہے۔ اویس لغاری نے انکشاف کیا کہ گاڑیوں کو ای چارجنگ پر منتقل کیا جا رہا ہے اور اگلے 3 سال میں پلانٹس کی فالتو بجلی صارفین کو دی جائے گی۔

وزیرِ توانائی نے بتایا کہ اس سال کے پہلے 5 ماہ میں تقسیم کار کمپنیوں کے نقصان میں 53 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چارجنگ اسٹیشن کا ٹیرف 71 روپے 10 پیسے سے کم کر کے 39 روپے 70 پیسے کر دیا گیا ہے، اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی جارہی ہیں، جس کے نتیجے میں جولائی سے نومبر تک گردشی قرضے میں 12 ارب روپے کی کمی آئی ہے۔