پاکستان-روس تعلقات سے مغرب کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: اویس لغاری

پاکستان-روس تعلقات سے مغرب کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے روسی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اور روس کے تعلقات مغرب کے مفادات کے خلاف نہیں ہیں۔

 انہوں نے وضاحت کی کہ ان تعلقات کا مقصد دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچانا ہے اور اقتصادی فوائد پیدا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ مارچ سے پاکستان اور روس کے درمیان آزمائشی مال بردار ٹرین سروس شروع کی جائے گی، اور دونوں ممالک کے درمیان براہ راست فضائی سروسز قائم کرنے پر غور ہو رہا ہے تاکہ عوامی رابطے اور کاروبار کو فروغ مل سکے۔سردار اویس لغاری نے مزید کہا کہ پاکستان کو برکس فریم ورک کے تحت رکن ممالک کے ساتھ بہتر علاقائی تعاون سے فائدہ ہوسکتا ہے۔