بانی پی ٹی آئی اقتدار کیلیے بچوں کے قاتلوں بھارت، افغانستان سے مدد لے رہا ہے: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

بانی پی ٹی آئی اقتدار کیلیے بچوں کے قاتلوں بھارت، افغانستان سے مدد لے رہا ہے: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی زاہد بخاری نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ترجمان نے بانی تحریک انصاف کے ملک دشمن ایجنڈے کو بے نقاب کر دیا ہے۔

عظمٰی زاہد بخاری نے بھارتی میڈیا کے تعاون سے پاکستان کے خلاف بیانیہ چلانے والے افراد پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بانی تحریک انصاف اقتدار میں آنے کے لیے ہمارے بچوں کے قاتل طالبان اور بھارت کی حمایت حاصل کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی تحریک انصاف کی اخلاقی اور ذہنی کمزوری اس کے بیانات سے ظاہر ہوتی ہے اور یہ چند چہرے ریاستی استحکام کے لیے واضح خطرہ ہیں۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ دشمن ایجنڈے پر چلنے والوں کو ریاست ناکام نہیں ہونے دے گی۔عظمٰی زاہد بخاری نے کہا کہ ریاستی اداروں پر حملے، شہداء کی توہین اور افواج کے خلاف بیانیہ سب دشمن کا ایجنڈا ہیں، جسے قوم نے رد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی کے خلاف ہر سازش ریاست کے فولادی عزم کے سامنے ناکام ہوگی۔