سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کے تین بھائیوں کے خلاف مقدمے میں عدالت نے عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔
ملزمان میاں مصطفی رشید، میاں حامد رشید اور میاں ضیا رشید عدالت میں پیش ہوئے، جہاں اینٹی کرپشن کورٹ کے جج محمد جمیل نے تینوں کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت کی درخواست دی تھی۔ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے مقدمے کی تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش کی، جبکہ مدعی فریق کی نمائندگی آفتاب مصطفی ایڈووکیٹ نے کی۔