اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز 7 گھنٹے تاخیر کا شکار، مسافروں کا احتجاج

اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز 7 گھنٹے تاخیر کا شکار، مسافروں کا احتجاج

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کی پرواز پی اے 210 شدید تاخیر کا شکار ہوگئی، جس کے باعث 200 سے زائد مسافر شدید مشکلات سے دوچار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق، پرواز دوپہر 2:15 بجے دبئی کے لیے روانہ ہونا تھی، لیکن 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود پرواز روانہ نہ ہوسکی۔ غیر متوقع تاخیر کے باعث مسافروں میں شدید بےچینی پھیل گئی، جبکہ ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے مناسب وضاحت نہ دیے جانے پر مسافروں نے ائیرپورٹ پر احتجاج اور دھرنا دے دیا۔مسافروں کے مطابق، ائیرلائن کا عملہ غائب ہوگیا، جس کی وجہ سے بزرگ شہریوں، خواتین اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔احتجاج کرنے والے مسافروں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ پرواز میں تاخیر کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے اور فوری طور پر متبادل انتظامات کیے جائیں۔ تاہم، آخری اطلاعات تک انتظامیہ کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔