فیکٹری ،2 گھروں میں آتشزدگی

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں آگ لگنے کے متعدد واقعات پیش آئیجن پر ریسکیو کی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق پہلا واقعہ گلشن راوی کے علاقے نزد جمعہ بازار پیش آیا، جہاں بچوں کے کھلونے بنانے والی فیکٹری میں موجود پلاسٹک کے سامان میں آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور ایمرجنسی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ فائر فائٹرز نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا بعد ازاں کولنگ کا عمل جاری رکھا گیادوسرا واقعہ جانسن اسٹریٹ، بہار کالونی کوٹ لکھپت میں پیش آیا جہاں گھر کے ایک کمرے میں رکھا سامان آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری رسپانس دیتے ہوئے آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔اسی طرح تیسرا واقعہ ڈی ایچ اے فیز 5 میں رپورٹ ہوا جہاں گھر کے کمرے میں موجود سامان میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی مکمل کی۔ریسکیو حکام کے مطابق تمام مقامات پر فائر کنٹرول کر لیا گیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔