متعدد منشیات فروش، اسلحہ بردار گرفتار

چک امرو (خصوصی رپورٹ)ڈی پی اونارووال کی سربراہی میں تھانہ صدر شکرگڑھ پولیس کا کریک ڈا ئون ، بدنام زمانہ منشیات فروش سمیع اللہ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سیایک کلو ہیروئن بر آمد کرلی۔ تھانہ نورکوٹ پولیس نے2 بدنام زمانہ منشیات فروشوں سفیان علی کے قبضہ سے 520گرام ہیروئن جبکہ محمد کیف کے قبضہ سے 530گرام ہیروئن بر آمدکرلی۔ تھانہ شاہ غرب نے دو ناجائز اسلحہ ہولڈرز امجد اور انتظار کو گرفتار کرکیدو پسٹل 30بور بر آمدکر لیے۔ تھانہ سٹی شکرگڑھ نے ناجائز اسلحہ ہولڈر ساجد کو گرفتار کرکے ملزم کے پسٹل 30بور بر آمدکیا۔ بدوملہی پولیس نے منشیات فروش عامر سجاد کو گرفتار کرکیڈیڑھ کلو چرس بر آمدکرلی۔