چھوٹے نے بڑے بھا ئی کو چھریاں ماردیں

 لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ کے علاقے میں چھوٹے بھائی نے چھری کے وار کرکے 40سالہ بڑے بھائی کو زخمی کر دیا ذرائع کے مطابق چوہنگ شاہ پور کانجراں میں چھوٹے بھائی نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر 40سالہ بڑے بھائی قاسم مسیح کو زخمی کر دیا ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا زخمی قاسم مسیح کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کردیا جہاں اسکی حالت تسویشناک بتائی جارہی ہے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی پولیس کا کہنا ہے جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔