شادی والے گھرماتم، دولہا کا بھا ئی، بھانجا جا ں بحق

چک نمبر 371 گنڈا سنگھ میںافسوسناک واقعہ، بھانجا وقارڈیرہ کی چھت پر11 کے وی کی تارو ں سے ٹکرا گیا،ماموں بھی تاروں سے چھو گیا،گھر میں کہرام
 بھا ئی کی ولیمہ کی تقریب کے وقت رضوا ن سرور کی نماز جنازہ ادا ، رضوا ن سرور تین کمسن بچو ں کا با پ بیا ن کیا جاتا ہے
گوجرہ ( تحصیل رپورٹر ) شا دی کی تقریب میں شریک دولہا کا بھا ئی اور بھانجاکر نٹ لگنے سے جا ں بحق خوشیو ں بھرا گھر ما تم میں تبدیل ہو گیا ۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 371 ج ب گنڈا سنگھ کے رضوا ن سرور کے چھوٹے بھائی بلا ل سرور گجر کی شادی کی تقریب مونگی روڈ با ئی پاس کے قریب منعقد تھی شادی کی تقریب میں دولہا کا 28 سا لہ بھانجا وقار مجید بھی وہاڑی سے آ یا ہوا تھا جو اچا نک گھر کے قریب ڈیرہ کی چھت پر گیا جسے چھت کے قریب سے گزرنے وا لی 11 کے وی کی تارو ں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں اسکو کر نٹ لگا جس کے نتیجہ میں وہ چھت پر ہی گر گیا اور جا ں بحق ہو گیا وقار مجید کی تلا ش میں اسکا 45 سا لہ ما مو ں رضوان سرور ڈیرہ کی چھت پر گیا تو وہ بھی تارو ں سے چھو گیا اور کر نٹ لگنے سے نیچے گر گیااور شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہا ں پر وہ جانبر نہ ہوسکا اور دونو ں ما مو ں بھا نجا جا ں بحق ہو گئے اس طرح شادی کی خوشیو ں سے بھرا گھر ما تم میں تبدیل ہوگیا اطلا ع ملنے پر سٹی پو لیس گوجرہ موقع پر پہنچ گئی اور نعشیں تحویل میں لے ضروری کا رروا ئی کے بعد ورثا کے حوا لے کردیں نعشیں گھر پہنچنے پر کہرا م مچ گیا اور علاقہ کی فزا سوگوار ہو گئی بھا ئی کی ولیمہ کی تقریب کے وقت رضوا ن سرور کی نماز جنازہ ادا کی گئی جسے چک نمبر 371 ج ب گنڈا سنگھ کے قبرستا ن میں سپرد خا ک کر دیا رضوا ن سرور تین کمسن بچو ں کا با پ بیا ن کیا جاتا ہے جبکہ وقار مجید کے والدین بیٹے کی نعش لے کر وہا ڑی روا نہ ہو گئے ۔