رکشہ ڈرائیور نے مبینہ بدتمیزی کی تو وارڈن نے ہیلمٹ ماردیا ،کاہنہ میں کانسٹیبل نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی
لاہور(کرائم رپورٹر)وارڈن، کانسٹیبل نے 2شہری زخمی کردئیے،نیازی اڈا میں چالان کرنے پر ٹریفک وارڈن اور رکشہ ڈرائیور میں تصادم ہوگیا ٹریفک وارڈن نے ہیلمٹ مار کر رکشہ ڈرائیور کو زخمی کر دیاپولیس کے مطابق ریسکیو 1122 نے رکشہ ڈرائیور کو طبی امداد کیلئے گنگا رام ہسپتال منتقل کر دیا،ہسپتال میں رکشہ ڈرائیور کی حالت خطرے سے باہر ہے،نیازی اڈا کے قریب ڈیوٹی پر موجود وارڈن نے رکشہ ڈرائیور کو روکا اور چالان کرنے لگا،رکشہ ڈرائیور نے مبینہ طور پر بدتمیزی کی جس پر وارڈن نے ہیلمٹ مار دیا ، معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں جلد اصل حقائق سامنے لائیں گے،کاہنہ کے علاقہ پولیس کانسٹیبل نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کردیا پولیس کے مطابق ملزم دانش نے اپنی سابقہ اہلیہ سویرا کے گھر گھس کر فائرنگ کی جس سے سابقہ اہلیہ کا کزن عبدالرحمان زخمی ہوا مقدمہ مدعی کے مطابق ملزم نے کچھ عرصہ قبل سویرا کو طلاق دیدی تھی اور اسکو کسی اور کے ساتھ شادی بھی نہیں کرتے دے رہا تھاملزم نے چند سال قبل اپنے سسر کو بھی فائرنگ کرکے قتل کردیا تھاجس کے بعد صلح ہوگئی پولیس کے مطابق پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم اہلکار کو گرفتار کرلیاملزم دانش چوکی سگیاں میں تعینات ہے۔زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے،واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔