1642 ملین کے سلاٹر ہاؤس میں انٹرنیشنل سسٹم، صحت جانچ، سولر سسٹم، کورنگ نالہ شامل ہوگا
قصائیوں کی ہر دو ماہ بعد تربیت لازمی، قریبی آبادیوں کو سولر سے بجلی فراہمی کی تجویز، اعلامیہ
لاہور (زیڈ این این) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹولنٹن مارکیٹ کی بحالی کے بعد اسٹیٹ آف دی آرٹ سلاٹر ہاؤس کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت جیل روڈ پر سلاٹر ہاؤس کی ترقی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹولنٹن مارکیٹ کے سلاٹر ہاؤس کو جدید عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا۔منصوبے کی تخمینہ لاگت 1642 ملین روپے مقرر کی گئی ہے، جس میں انٹرنیشنل سلاٹرنگ سسٹم، ریسپشن، بریڈنگ اور سٹرینگ ایریا شامل ہوں گے۔ سلاٹر سے قبل مرغیوں کی ڈاکٹری معائنہ لازمی قرار دیا جائے گا۔سلاٹر ہاؤس میں جدید حفظانِ صحت نظام اور ٹمپریچر کنٹرول سسٹم نصب کیے جائیں گے۔ 320 میٹر مکمل کورنگ نالے کی منظوری دی جا چکی ہے۔ سڑکوں کی بحالی، روڈ سلپ، پارکنگ ایریا اور مارکیٹ کوریڈور کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔بیریئرز اور واک ویز کی جلد تنصیب، پی سی ون کی فوری تیاری اور منصوبے میں تیزی لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سلاٹر ہاؤس میں سولر لائٹس، سیمی آٹو سسٹم نصب کیے جائیں گے جبکہ قریبی کچی آبادیوں کو سولر سسٹم کے ذریعے بجلی دینے کی تجویز زیر غور ہے۔قصائیوں کی ہر دو ماہ بعد ٹیوٹا سے حفظانِ صحت کی تربیت لازمی قرار دی گئی ہے۔ نالے پر ہائبرڈ سسٹم کی تعمیر اور سلاٹر ہاؤس کی تکمیل کے بعد آؤٹ سورسنگ کا اصولی فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ہدایت کی کہ منصوبے کا ہر پہلو عالمی معیار کے مطابق اور اسٹیٹ آف دی آرٹ ہونا چاہیے۔