کاہنہ نو میں کارروائی کی گئی ،ملک شاپ بند ،ملزم گرفتار ،مقدمہ درج ،فریزر،فریج و دیگر سامان ضبط
لاہور(خصوصی رپورٹ )ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور کے حکم پر کاہنہ نو کے علاقے میں چھاپہ مارکر 6من مضر صحت دودھ تلف کر دیاگیا، معروف ملک شاپ بند کر کے ملزم گرفتار اور مقدمہ درج کروادیا گیا۔ ویجیلنس ٹیم کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔لیبارٹری ٹیسٹنگ میں دودھ کا سیمپل فیل قرار پایا گیا، دودھ میں پانی، پا ئوڈر اور ویجیٹیبل فیٹ کی ملاوٹ پائی گئی،2فریزر، 1فریج، کا ئونٹر اور دیگر سامان بھی ضبط کر لیا گیا۔تلف کردہ دودھ گھروں اور چائے ڈھابوں کو فروخت کیا جانا تھا، ڈی جی فوڈاتھارٹی کاکہناہے کہ زیادہ منافع کی لالچ میں بیماریاں پھیلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، جعلساز مافیا کی سرکوبی کے لیے مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے، شہری گھروں میں استعمال ہونے والے دودھ کا پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لیب سے مفت ٹیسٹ کروا سکتے ہیں۔