کسووال ، غازی آباد(خصوصی رپورٹ)کسووال شہر میں سلاٹر ہاؤس نہ ہونے سے شہری مضر صحت،لاغر اور بیمار جانوروں کا گوشت کھانے پر مجبور ،جبکہ ویٹرنری ڈاکٹرز اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے میٹ سیفٹی افسر بھی منظر سے غائب ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض قصاب اپنے گھروں سے بھی جانورذبح کر کے لاتے ہیں لیکن وہ گوشت مضرصحت اور مردار جانوروں کا ہوتا ہے،ان قصابوں کو چیک کرنے والے،پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسر اور ویٹرنری ڈاکٹرز بھی عرصہ دراز سے کہیں نظر نہیں آرہے۔ شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی، ڈپٹی کمشنر اور کمشنر ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ کسووال شہر میں سلاٹر ہاؤس کو فعال کرایا جائے۔