اراضی تنازع پر بھائی قتل

اسلم متنازع زمین میں داخل ہوا تو بھائی مختار نے ساتھی سے ملکر فائرنگ کردی
پاکپتن(خصوصی رپورٹ)پاکپتن میں اراضی کے تنازع پر بھائی نے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کوگرفتار کرلیا۔تھانہ کلیانہ کے گائوں کنڈ کانجواں کے رہائشی مختار کا اپنے بھائی اسلم کے ساتھ زمین کا تنازع چلا آ رہا تھا۔گزشتہ روز اسلم متنازعہ زمین میں داخل ہوا تو اسکے بھائی مختار نے ساتھی علی احمد کے ہمراہ اپنے بھائی اسلم کی جان لے لی۔تھانہ کلیانہ پولیس نے ملزم مختار کے ساتھی علی احمد کوگرفتار کرلیا۔