37 ایس پی میں 60سالہ نصراللہ موقع پرچل بسا،زخمیوں کو ریسکیو عملہ نیہسپتال منتقل کیا
پاکپتن(خصوصی رپورٹ) نواحی گا ئوں 37 ایس پی میں اراضی کے تنازع پر دو فریقوں میں فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد شدید زخمی ہو گئے، ریسکیو عملہ نیزخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا،پولیس مصروف کارروائی ہے،ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں کے مابین فائرنگ کے تبادلہ میں مرنیوالے شخص کی شناخت 60 سالہ رانا نصر آ جوئیہ کے نام سے ہوئی ہے ،جبکہ زخمیوں میں 33سالہ ثناء آ،22سالہ افتخار،43 سالہ عبدالرزاق اور 45 سالہ مشتاق شامل ہیں۔