خیبرپختونخوا میں دو انٹیلی جنس آپریشنز، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 9 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں دو انٹیلی جنس آپریشنز، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 9 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج ہلاک ہو گئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں ٹانک اور لکی مروت میں کی گئیں۔ ٹانک میں آپریشن کے دوران 7 خارجی مارے گئے، جبکہ لکی مروت میں 2 خارجی ہلاک ہوئے۔اس دوران، بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ یہ خوارج سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق، عزمِ استحکام کے تحت انسدادِ دہشت گردی مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم پر قائم ہیں۔