آپریشن ردالفتنہ 3: بلوچستان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں میں 3 دہشت گرد ہلاک

آپریشن ردالفتنہ 3: بلوچستان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں میں 3 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، ضلع آواران کے علاقے بدرنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس کے دوران فتنہ الہندوستان سے وابستہ 3 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مسلسل اور مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔