پنجاب میں سی ٹی ڈی کے 98 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 13 دہشت گرد گرفتار

پنجاب میں سی ٹی ڈی کے 98 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 13 دہشت گرد گرفتار

پنجاب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مختلف اضلاع میں 98 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 13 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار افراد میں عثمان، نعیم، عبدالمنان، واجد اور اسامہ سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔حکام کے مطابق کارروائیوں کے دوران گرفتار افراد کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، ہینڈ گرنیڈ، آئی ای ڈی بم، ڈیٹونیٹرز اور 35 فٹ فیوز وائر برآمد ہوئی۔سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف 13 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔