اسلام آباد میں کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کے اوقات کار میں تبدیلی، رات 8 بجے دکانیں اور مارکیٹس بند ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق، ضلعی انتظامیہ نے کفایت شعاری اقدامات کے تحت نئے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ تمام دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز ہفتہ بھر رات 8 بجے بند ہوں گی۔ تاہم، بعض اہم شعبوں کو اس پابندی سے استثنیٰ دیا گیا ہے، جن میں فارمیسیز، اسپتال، پیٹرول پمپس، ڈیری شاپس، اسپورٹس سہولیات اور آئی ٹی/کال سینٹرز شامل ہیں، یہ ادارے رات 10 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔ اسی طرح، ریسٹورنٹس، فوڈ آؤٹ لیٹس، گروسری اسٹورز، شادی ہالز، مارکیز اور دیگر ایونٹ وینیوز بھی رات 10 بجے تک سرگرم رہ سکیں گے۔ یہ اقدامات توانائی کی بچت اور کفایت شعاری پالیسی کے تحت کیے گئے ہیں، تاکہ شہریوں کی سہولت اور بجلی و توانائی کی بچت کو یقینی بنایا جا سکے۔