ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ مسجد نبویﷺ میں حاضری دی اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کے لیے خصوصی طور پر ریاض الجنہ کے دروازے کھولے گئے، جہاں انہوں نے روضہ رسولﷺ کی زیارت کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے اُمت مسلمہ کے اتحاد و یگانگت اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اس وقت 4 روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے گزشتہ روز جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور دونوں ممالک کی باہمی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔