وزیراعظم شہباز شریف کی مسجد نبویﷺ میں حاضری، ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے

وزیراعظم شہباز شریف کی مسجد نبویﷺ میں حاضری، ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے پاکستانی وفد کے ہمراہ مسجد نبویﷺ میں حاضری دی۔

وزیراعظم نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے اور ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے دعا کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے روضہ رسول ﷺ پر بھی حاضری دی، جہاں انہیں زیارتِ خاص کی سعادت حاصل ہوئی۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ تھے۔