یوکرین کے علاقے دونباس پر قبضہ ضرور کریں گے: روسی صدر

روس اس وقت تک جنگ جاری رکھے گا جب تک وہ اپنے اہداف حاصل نہیں کر لیتا
 امریکی اور یورپی ثالثی کوششیں مشکل مگر ضرور ی ہیں، بعض تجاویز   ناقابل قبو ل ہیں :پیوٹن
 نئی دہلی (آئی این پی )روس کے صدر ولادیمیر  پیوٹن نے ایک بارپھر  دھمکی دیتے ہوئے کہا  ہے یوکرینی فوج ڈونباس کے علاقوں سے دستبردار ہو جائے، ورنہ روس انہیں طاقت کے ذریعے آزاد کرے گا،روس اس وقت تک جنگ جاری رکھے گا جب تک وہ اپنے اہداف حاصل نہیں کر لیتا، امریکا خود روس سے ایندھن خریدتا ہے، تو بھارت کے اسی حق کو کیوں چیلنج کیا جا رہا ہے؟۔  غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  روسی صدر 2 روزہ سرکاری دورے پر بھارت پہنچے  جہاں  نئی دہلی ائیرپورٹ پر بھارتی وزیراعظم نریندر  مودی نے ان کا استقبال کیا۔بھارتی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں صدر پیوٹن نے امریکا کی جانب سے بھارت پر روسی تیل نہ خریدنے کے لئے با ئو پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ امریکا آج بھی روس سے جوہری ایندھن خرید رہا ہے۔ بھارت کے بھی وہی حقوق ہیں جو امریکا کے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا سوال ہے کہ اگر امریکا روس سے جوہری ایندھن خرید سکتا ہے تو بھارت کو روسی تیل خریدنے پر اعتراض کیوں کیا جا رہا ہے؟۔