پیوٹن نے اتفاق کیا ایران کو جوہری ہتھیاروں کی اجازت نہیں دی جاسکتی، وہ مذاکرات میں مدد فراہم کرسکتے ہیں: امریکی صدر
واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے حالیہ ڈرون حملے کے جواب میں کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔بدھ کو روسی صدر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ایک گھنٹے سے زائد طویل ٹیلیفونگ گفتگو ہوئی۔ ٹیلیفونک گفتگو میں یوکرین جنگ، ایران جوہری معاہدے اور پاکستان بھارت تنازع پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ٹیلیفونک گفتگو کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ صدر پیوٹن نے بہت سختی سے کہا کہ وہ یوکرین کی جانب سے فضائی اڈوں پر ہونے والے حالیہ حملے کا جواب ضرور دیں گے۔دونوں رہنماں نے ایران کے معاملے پر بھی گفتگو کی، جس میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پیوٹن نے اشارہ دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں مدد فراہم کر سکتے ہیں