سندھ والے تحمل کا مظاہرہ ضرور کریں گے لیکن زیادتی برداشت نہیں کریں گے:نثار کھوڑو

کراچی (آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ کبھی کبھی دل کرتا ہے کہ کیا ہم نے خطا کردی کہ اس اسمبلی نے بل پاس کیا کہ پاکستان بننا چاہیے۔سندھ اسمبلی اجلاس میں پانی کی قلت اور دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ  کا شکریہ ادا لرتا ہوں انہوں نے کہا سندھ والے تحمل کا مظاہرہ ضرور کرینگے لیکن زیادتی برداشت نہیں کریں  گے۔