ماسکو (آئی این پی )روس نے یوکرین کے زیر قبضہ اہم علاقے کرسک کو مکمل آزاد کرا لیا۔ روسی میڈیا کے مطابق یوکرین کے زیر قبضہ آخری علاقے گورنال میں بھی تمام حملہ آور یونٹ اور خصوصی دستوں کو شکست دیدی گئی ۔اس کے علاوہ روس نے یوکرین کے زیر قبضہ اہم علاقے کرسک کو مکمل آزاد کرا لیا ہے، کرسک ریجن پر یوکرینی فوج نے اگست میں قبضہ کیا تھا جبکہ اسے چھڑانے کی کارروائی 6 مارچ کو شروع کی گئی تھی۔