ٹرمپ کیساتھ ملاقات و یوکرین جنگ پر سمجھوتے کیلئے تیار ہوں: روسی صدر

ہم نے اپنے مقاصد حاصل کر لیے، 4ہزارایرانی فائٹرز کو بھی شام سے نکالا، ولادیمیر پیوٹن کی نیوز کانفرنس 
 ماسکو (آئی ا ین پی )روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ وہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ کسی بھی وقت ملاقات اور یوکرین جنگ پر سمجھوتے کیلئے تیار ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنی سالانہ نیوز کانفرنس سے خطاب کے دوران پیوٹن نے کہا کہ وہ آنے والے ریپبلکن کے ساتھ ملاقات کا خیرمقدم کریں گے، میں نے اس سے چار سال سے زائد عرصے سے بات نہیں کی ہے، میں اس کے لیے تیار ہوں، کسی بھی وقت۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس مذاکرات اور سمجھوتے کے لیے تیار ہے۔ صدر ولادیمیر پیوٹن نے مزید کہا کہ ان کا ملک یوکرین کے تنازع کے خاتمے کے لیے مذاکرات اور سمجھوتوں کے لیے تیار ہے۔ ان کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ روسی افواج آگے بڑھ رہی ہے اور یوکرین میں اپنے اہم مقاصد کے حصول کے قریب پہنچ رہی ہیں۔ شام کے حوا لے  سے کہا ہے کہ شام میں روس کو شکست نہیں ہوئی اور ہم نے وہاں اپنے مقاصد حاصل کرلیے ہیں، روس نے الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد 4ہزارایرانی فائٹرز کو بھی شام سے نکالا۔انہوں نے کہ ہم ان تمام گروپوں کے ساتھ تعلقات برقرار رکھتے ہیں جو شام کی صورتحال کو کنٹرول کرتے ہیں۔