ماسکو(آئی این پی )یوکرین کے روسی علاقوں پر ڈرون حملوں میں ایک روسی خاتون ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے یوکرین کے ڈرون حملوں کو دہشت گردانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے، کیف حکومت نے ایک بار پھر اپنی بے رحمانہ اور نازی سوچ کا ثبوت دیا ہے، جو فوجی محاذ پر ناکامی کے بعد روسی شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔