پاکستان روانڈا اقتصادی تعاون بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم کل ہوگا

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقتصادی روابط میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پاکستان اور روانڈا کے درمیان کاروباری و سرمایہ کاری تعاون بڑھانے کے لیے دو روزہ روانڈا-پاکستان بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم کل (بدھ سے)روانڈا کے دارالحکومت کیگالی میں منعقد ہوگا۔ ۔ فورم کے دوران زراعت، ادویات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، جدید ٹیکنالوجی اور مینوفیکچرنگ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ دونوں ممالک کے کاروباری حلقوں کے درمیان روابط بڑھانے پر بھی توجہ دی جائے گی